ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی انتخابات میں میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ

Published On 14 January,2023 08:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں بیشتر رابطہ کمیٹی ارکان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی مخالفت کرتے ہوئے میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت خالد مقبول صدیقی نے کی، اجلاس میں مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری سمیت دیگر قائدین نے بھی شرکت کی۔

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے کچھ ممبران نے انتخابات میں میدان خالی نہ چھوڑنے کی رائے دی، اجلاس میں وفاقی حکومت سے علیحدگی یا وفاقی کابینہ سے علیحدگی پر بھی غور کیا گیا۔
 

Advertisement