لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف انشاء اللہ یقینی کامیابی حاصل کرے گی، ایم کیو ایم کی بدمعاشی اور دھمکیوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ رات گئے دھاندلی کی متعدد کوششیں ناکام بنائی گئیں، اب ان جماعتوں کو عوام کبھی کراچی کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے۔
آج کراچی بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف انشاءاللہ یقینی کامیابی حاصل کر رہی ہے. MQM کی بدمعاشی اور دھمکیوں کو عوام مسترد کر چکی ہے. رات گئے دھاندلی کی متعدد کوششیں ناکام بنائی گئیں.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 15, 2023
اب ان جماعتوں کو عوام کبھی کراچی کو یرغمال نہیں بنانے دے گی https://t.co/oEPHKfV1RY
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے اور اب 90 روز میں الیکشن کا انعقاد ہوگا، ن لیگ اس وقت سیاسی میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کا لیڈر ملک سے مستقل طور پر بھگوڑا ہو چکا ہے اور باقی زندگی وہ الطاف حسین کے ساتھ لڈو کھیل کے گزارے گا، انشاءاللہ اب پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔