اسلام آباد : (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سربند پولیس سٹیشن پشاور پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نےپولیس افسر اور جوانوں کی شہادت پررنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں ، دہشت گردی کے مکمل اور جڑ سے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے ، انہوں نے شہداء کیلئے بلندی درجات اور اہل ِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سربند پولیس اسٹیشن پشاور پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہوئے تھے ۔