پشاور ہائیکورٹ نے چیف ایگزیکٹو پیسکو کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

Published On 18 January,2023 04:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر نئے چیف ایگزیکٹو پیسکو اور دیگر فریقین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، اس دوران درخواست گزار کے وکیل نے استدعا میں کہا کہ عدالت نے 12 جنوری کو نئے پیسکو چیف کی تعیناتی پر حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود نئے پیسکو چیف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نئے پیسکو چیف 12 جنوری کی رات تالا توڑ کر سی ای او آفس میں داخل ہوئے، عدالت نے سماعت کے بعد نئے سی ای او پیسکو اور دیگر فریقین کو 26 جنوری کیلئے توہین عدالت نوٹس جاری کر دیا۔