کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ساتویں مردم شماری کی ڈیوٹی کے لیے نامزد ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان کے مطابق یہ سٹاف 7 ویں ڈیجیٹل مردم شُماری کے لئے معاوضہ کی بنیاد پر بطور سرکل سپروائز نامزد کیا گیا ہے، مذکورہ سٹاف مطلوبہ ٹریننگ بھی مکمل کر چکا ہے۔
محکمہ کے مطابق مردم شُماری کے لئے تمام نامزد سٹاف ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے 2023 کے امتحانات میں ڈیوٹی سر انجام دینے سے مبرّا ہوگا، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور چیئرمین بی بی آئی اینڈ ایس ای اس حکم نامے پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔