کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، درجہ حرارت گرنے کا امکان

Published On 19 January,2023 10:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں جس سے شہر اقتدار میں درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے سرد اور تیز گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں، شہر میں اس وقت ہوا کی رفتار 35 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ کل تک جاری رہ سکتا ہے۔

کراچی کا اس وقت کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے موسم خشک اور سرد رہے گا۔
 

Advertisement