کراچی: (دنیا نیوز)کورنگی میں فیکٹری میں آگ لگنے سےایک شخص جا ں بحق جبکہ دوسرا جھلس کر زخمی ہوگیا۔
آگ لگنے کا واقعہ کورنگی چمڑہ چورنگی کے قریب میڈیسن کمپنی میں پیش آیا، واقعہ میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
فائر آفیسر کے مطابق آگ کمپنی کی بالائی منزل پر سلنڈر پھٹنے سے لگی، سلنڈر میں کون سی گیس تھی اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔
فائر آفیسر کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں تھیں جنہوں نے نصف گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا تھا،عمارت کلیئر ہے کوئی شخص اندر موجود نہیں۔