لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور چاہتی ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ آٹے کے بعد اب ملک میں پٹرول بحران کا بھی آغاز ہونے والا ہے، ہمارے پاس درآمدات کے پیسے نہیں بچے لیکن اہل اقتدار آج بھی ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں۔
مریم صفدر آج بھی ملک سے مفرور ہیں اور عوامی ردعمل کے ڈر سے مسلسل ملک واپسی سے بھاگ رہی ہیں. انہوں نے ملک دیوالیہ کر دیا ہے لیکن اپنا تمام مال و متاع برطانیہ منتقل کر رہے ہیں https://t.co/7Il2LDxsM0
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 21, 2023
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مریم صفدر آج بھی ملک سے مفرور ہیں اور عوامی ردعمل کے ڈر سے مسلسل ملک واپسی سے بھاگ رہی ہیں، حکومت نے ملک دیوالیہ کر دیا ہے لیکن اپنا تمام مال و متاع برطانیہ منتقل کر رہے ہیں۔