اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما جمیعت علماء اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانیے کی کراچی والوں نے بلدیاتی الیکشن میں دھلائی کردی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ کل تک عمران خان اور پی ٹی آئی چیختے رہے استعفے منظور کیے جائیں، اب سپیکر نے استعفے منظور کرلیے ہیں تو کہتے ہیں منظور کیوں کیے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے شہباز شریف قبول نہیں تھے اور قومی اسمبلی سے مستعفی ہو گئے، اب کہہ رہے ہیں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض قبول نہیں ہم واپس آ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام خالی نشستوں پر عمران خان الیکشن لڑیں گے تو کیا 5 مخصوص خواتین کی نشستوں پر بھی عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے۔