پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 24 گھنٹے میں بلائے جانے کا امکان

Published On 13 January,2023 06:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آئندہ 24 گھنٹوں میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب کے سیاسی محاذ اور اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف آج لاہور پہنچیں گے جس کے بعد اہم مشاورت ہوگی، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان  وزیر اعظم سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر کی پنجاب میں انتخابات 12 اپریل کو کروانے کی تجویز

اس حوالے سے لیگی رہنما عطاء تارڑ نے بتایا کہ کل رات 10 بجکر 10 منٹ پر اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس کا وقت مکمل ہو جائے گا، ابھی ایڈوائس پر گورنر نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزیر اعظم آج لاہور آ رہے ہیں، وزیر اعظم کی آمد کے بعد ہی فیصلہ ہوگا۔

Advertisement