اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مستقبل نوشتہ دیوار ہے، قوم کو انتخابات کا بے صبری سے انتظار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، آج قومی اسمبلی سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر ہمارا سامنا کرنے سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔
عمران خان کے خوف نے امپورٹڈ حکومت کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ آج قومی اسمبلی سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر ہمارا سامنا کرنے سے پہلے ہی فرار۔ پی ڈی ایم کا مستقبل نوشتہ دیوار ھے قوم کو انتخابات کا بے صبری سے انتظار ھے
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 21, 2023
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خوف نے امپورٹڈ حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔