لاہور: (دنیا نیوز) گجرات سے سابق ممبر قومی اسمبلی ملک جمیل اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک حنیف اعوان دوبارہ ن لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سابق ایم پی اے ملک حنیف اعوان نے سابق ایم این اے ملک جمیل کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 22, 2023
عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے، چودھری عابد رضا کوٹلہ کی کاوشوں کو خراج تحسین کرتے ہیں، گجرات میں (ن) لیگ ان شاءاللہ مزید مضبوط ہو گی۔