بنوں میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کا سپاہی شہید

Published On 23 January,2023 07:26 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ ضلع بنوں کے جانی خیل علاقے میں ہوا، دھماکے کے نتیجے میں سپاہی گل شیر وطن پر قربان ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سپاہی گل شیر کی عمر 24 سال اور اس کا تعلق ضلع خیبر سے تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی پر اس کے خاتمہ کے لیے آپریشن جاری ہے۔