لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی گئی، الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی اور تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، صوبہ بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کے علاوہ نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی عائد ہے۔
الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ اور تمام وزراء سے پروٹوکول و سرکاری گاڑیاں واپس لینے، رہائش گاہ، سرکاری ہاسٹل و گیسٹ ہاؤسز کو خالی کرنے اور نگران سیٹ اپ کو روٹین کا کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔