پشاور: (دنیا نیوز) دہشت گردی کے شکار پشاور میں پولیس کے 18 سو سے زائد اہلکار وی آئی پیز کی ڈیوٹی پر تعینات، نفری کی واپسی کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔
75 لاکھ آبادی کی حفاظت کے لئے صرف 24 سو اہلکار تعینات ہیں، تھانوں میں تعینات دو سو سے زائد پولیس اہلکار دہشت گردی کی وجہ سے جسمانی معذوری کا شکار ہو چکے ہیں، 18 سو اہلکار بیورو کریسی اور اعلیٰ شخصیات کے ساتھ بطور پرسنل گارڈ موجود ہیں۔
پشاور کے 31 تھانوں اور ملحقہ چوکی جات میں صرف 24 سو اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، وی آئی پیز کی حفاظت پر تعینات اہلکاروں کو واپس تھانوں میں تعینات کیا جائے گا۔
پولیس کی موجودہ فورس 8 ہزار کے لگ بھگ ہے، قوانین کے مطابق پولیس فورس کو کسی کی ذاتی حفاظت کے لئے تعینات نہیں کیا جاسکتا۔