صوابی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے صاف شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔
انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت نے صرف 9 ماہ میں مستحکم معیشت کا دیوالیہ کر دیا، ہماری حکومت 17 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر گئی تھی، اس وقت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 4 ارب ڈالرز ہیں، ہمارے دور میں کورونا کے باوجود صنعتی زونز کو مراعات دی گئیں۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ آج فیصل آباد سمیت ملک بھر میں صنعتی زونز بند ہو رہے ہیں، ہمارے دور میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے آج کل مہنگائی کے خلاف خاموش ہیں، اسلام کو اقتدار اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف ہیں۔