خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کے لیے نام فائنل

Published On 24 January,2023 05:21 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے لئے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور گورنر غلام علی کے درمیان مشاورت کے بعد نام فائنل کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں ریٹائرڈ بیوروکریٹ، ماہرین معاشیات اور اہم شخصیات شامل ہیں، نگران کابینہ کے ناموں کے لئے کل صبح تک کا وقت مقرر ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ کابینہ میں سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہو کر چناؤ کیا جا رہا ہے، کابینہ کے لئے اچھی شہرت کے حامل افراد کا چناؤ کیا گیا ہے، کابینہ اراکین کی مکمل چھان بین کے بعد حلف برادری تقریب ہو گی۔