لاہور: (دنیا نیوز) نئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے دفتر آتے ہوئے اور گھر جاتے ہوئے زیرو روٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ عام عوام کی طرح لاہور کی سڑکوں پر سفر کریں گے، ڈاکٹر عثمان انور اہم میٹنگ میں جاتے ہوئے بھی زیرو روٹس نہیں لیں گے۔
زیرو روٹس کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور کو آگاہ کر دیا، ٹریفک کے سسٹم کو بہتر بنانے اور عوام کے مسائل کے ادراک کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیرو روٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔