لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا۔
وفاقی اسٹیبلیمشنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، زاہد اختر زمان سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات تھے اور وہ ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب بھی کام کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی نگران حکومت نے نئے آئی جی کیلئے وفاق کو سمری بھجوا دی
واضح رہے محسن رضا نقوی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی صوبے میں دوسری بڑی تعیناتی کا حکم جاری کیا ہے۔