ٹھٹھہ : ( دنیا نیوز ) ٹھٹھہ کے نواحی گاؤں جھمپیر میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے چار مزدور دب گئے ، تین کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔
ٹھٹھہ کے نواحی گاؤں جھمپیر میں کوئلے کی کان سے اچانک پریشر سے پانی نکلا، جس کے بعد کان کا حصہ اچانک بیٹھ گیا جس میں چار مزدور دب گئے۔
امدادی ٹیموں نے ایک مزدور کو زندہ بچا لیا جبکہ تین کی لاشیں نکال لی گئیں ، جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ فضل گل، 34 سالہ سید قیوم اور 30 سالہ رحمان شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی کے مطابق مزدوروں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔