وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سعودی معاون وزیر دفاع کی وفد کے ساتھ ملاقات

Published On 25 January,2023 10:29 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلعت عبداللہ علطیبی نے وفد کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اکیسویں صدی کے لیے ایک جامع دفاعی تعلقات کی طرف بڑھ رہے ہیں، وفاقی وزیر نے خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب دفاعی پیداوار اور دفاع سے متعلق تعاون کے شعبے میں پاکستان کی حمایت چاہتا ہے۔

وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ہمہ جہت سٹریٹجک تعاون کے معاہدے کی تجویز پیش کی، ملاقات میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزماں خان بھی موجود تھے۔
 

Advertisement