لاہور:تیل کے ڈپو میں آگ لگنے سے 5 افراد زخمی

Published On 26 January,2023 07:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تیل کے ڈپو میں آگ لگنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ امامیہ کالونی شاہدہ میں پیش آیا جہاں تیل کے ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی زد میں آکر 5 افراد زخمی ہوگئے۔

آگ کے بلند شعلے اٹھنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔

ریسکیو1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔