ننکانہ صاحب : خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

Published On 23 January,2023 10:05 am

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) شاہ کوٹ مین جی ٹی روڈ پر تیزرفتار کار بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ مین جی ٹی روڈ پر بلوچنی کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیزرفتار کار بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں  2 افراد موقع پر دم توڑ گئے  جبکہ دو شدید زخمی ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا ۔
 

Advertisement