فیصل آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ اداروں کے سربراہان کو گالیاں دی جائیں، فواد چودھری کو ہمیں گرفتار کرانے کا شوق نہیں ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ عدالتیں ہمارے لئے قابل احترام ہیں، اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو عدالتیں ان فیصلوں کو ریویو کریں، سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں نہیں ہونی چاہئیں، نگران حکومت ہماری نہیں الیکشن کمیشن کی بنائی ہوئی ہے، فارن فنڈنگ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کیا ہے، ہم مارشل لا سے نہیں ڈرتے الیکشن کرانے سے کیوں ڈریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن صرف عمران خان کی خواہش پر نہیں ہو سکتا، سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے، مسلم لیگ (ن) کی کمپین کو نواز شریف لیڈ کریں گے، پارٹی فیصلہ کرے گی نوازشریف کب واپس آئیں گے، نواز شریف سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ہونا چاہیے، فرخ حبیب نے کل اچھی شوٹنگ کی، انہوں نے تو کبھی ریڑھی نہیں روکی تو گاڑی کیسے روکیں گے۔