فواد کو دہشتگرد کی طرح پیش کیا، کوئی شک نہیں ہم بنانا ریپبلک میں رہ رہے ہیں: عمران

Published On 28 January,2023 04:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی پیشی سے ظاہر ہوتا ہے امپورٹڈ حکومت اور ریاست کس حد تک پہنچ چکی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فواد چودھری کو ہتھکڑیاں لگا کر اور سر پر کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو عدالت میں ایک دہشت گرد کی طرح لے جایا گیا، فواد چودھری، اعظم سواتی اور شہبازگل کے ساتھ ایسا سلوک ہوا، لوگوں کو کوئی شک باقی نہیں رہا کہ ہم بنانا ری پبلک میں رہ رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں اب جنگل کا قانون چلتا ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس، موجودہ فرعونوں نے آئین و قانون کو روند کر رکھ دیا ہے۔