چشتیاں: ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

Published On 29 January,2023 01:38 pm

چشتیاں: (دنیا نیوز) نواحی علاقہ 24 گجیانی کے قریب پیش آنے والے خوفناک حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لسبیلہ میں مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 40 افراد جاں بحق

تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد درخت کو جا لگی، حادثے میں 6 اموات کے علاوہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوب گئی، 10 بچے جاں بحق

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ حادثے سے متعلق ابتدائی معلومات میں یہ چیز سامنے آئی ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔