کراچی : مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

Published On 28 January,2023 05:49 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے جمالی پل پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے دوران زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی مدد سے کار میں لگنے والی آگ پر بھی قابو پا لیا گیا ہے۔

ایک اور حادثے میں اسٹیل ٹاؤن پمپ کے قریب تیز رفتار بائیک سلپ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق گیا ، جاں بحق شخص کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔