بھکر : ( دنیا نیوز ) بھکر میں تیز رفتار بس سامنے آنے والی کار پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ بھکر کے ایم ایم روڈ چاندنی چوک کے قریب پیش آیا، راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی تیز رفتار مسافر بس اوور ٹیک کے دوران سامنے آنے والی کار پر چڑھ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے کار کو کاٹ کر جاں بحق افراد کی لاشیں نکا لیں۔