اوکاڑہ قصور روڈ پر حادثہ میں 3 بچے جاں بحق، نوجوان شدید زخمی

Published On 30 January,2023 07:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اوکاڑہ قصور روڈ پر حادثہ میں 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کےباعث ہوا، حادثہ کے فوری بعد کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
 

Advertisement