حنا ربانی کھر نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی کارکردگی رپورٹ پیش کی

Published On 30 January,2023 07:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

حنا ربانی کھر نے 2017 سے اب تک پاکستان میں بنیادی حقوق کے تحفظ کے اقدامات کو اجاگر کیا، انہوں نے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور پیش رفت پر پاکستان کے اقدامات کا ذکر کیا۔

ترجمان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کر دیا، اقوام متحدہ یو پی آر 42 میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر حنا ربانی کھر نے بتایا کہ یو این ہیومن رائٹس کونسل پاکستان نےاقلیتوں کے مذہبی مقامات اور ترقی کیلئے اقلیتی ویلفیئر فنڈ قائم کیا ہے، کسی بھی 18 برس سے کم عمر فرد کی شادی اب ناممکن ہے۔
 

Advertisement