واشنگٹن: (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم 'یونیسکو' نے دنیا بھر میں آج منائے جانے والے یوم تعلیم کو افغانستان کی طالبات کے نام کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جانب سے آج یوم تعلیم منایا تھا اور ادارے نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر افغانستان کے حکمرانوں کو یاد دلائیں کہ انہیں افغان لڑکیوں کو پڑھنے کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔
Dreams and hopes of girls and women in Afghanistan have been ripped away. Their fundamental #RightToEducation has been violated.
— UNESCO #Education #Sciences #Culture (@UNESCO) January 24, 2023
This is unacceptable!
On #EducationDay, join our call to #LetAfghanGirlsLearn!
More info: https://t.co/lnmkUYHsih pic.twitter.com/fiMetFhcjl
یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے کہا کہ بین الاقوامی دن کے پانچویں ایڈیشن کو افغانستان میں ان تمام لڑکیوں اور خواتین کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں جنہیں سیکھنے، پڑھنے اور سکھانے کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر یونیسکو نے طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ افغان لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو فی الفور ہٹایا جائے۔