پشاور: (دنیا نیوز) بم ڈسپوزل یونٹ کو پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ کرنے والے خود کش بمبار کے اعضا مل گئے۔
انویسٹی گیشن پولیس ذرائع کے مطابق پہلے پہل فرانزک ٹیموں اور انویسٹی گیشن یونٹ کو مشکلات کا سامنا تھا لیکن ریسکیو آپریشن کے بعد تحقیقاتی ٹیموں کو شواہد اکٹھے کرنے میں مدد ملنے لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق کرائم سین یونٹ کو ایریا کلیئر ہونے کے بعد مزید شواہد ملیں گے کہ حملے میں کس نوعیت کا بارود استعمال ہوا۔