اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور ہمدردی کااظہار کرنے والے دوست ممالک سے اظہار تشکر کیا ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ سانحہ پشاور پر تعزیت اور ہمدردی کرنے والے دوست ممالک کا شکر گزار ہوں، مشکل وقت میں یکجہتی کے اظہار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے ساتھ مل کر ہم اپنی سرزمین دہشتگردوں سے پاک کریں گے۔
I thank all the friendly countries for their condolences & profound sympathies on the loss of precious lives in Peshawar tragedy. We deeply value this show of solidarity at this difficult time. With support of our people, we will crush terrorists & eliminate them from our soil.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 2, 2023
سانحہ پشاور پر دنیا بھر سے دوست ممالک کی جانب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ 30 جنوری پیر کے روز پشاور کے ریڈ زون میں واقع پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے ۔