اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل خارج کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس برقرار رہے گا۔