سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہوگی

Published On 07 February,2023 10:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ اور تدفین آج کراچی میں ہوگی۔

سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ایک بج کر 45 منٹ پر پولو گراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی جائے گی، فوجی قبرستان میں ان کی قبر تیارکرلی گئی ہے۔

پرویز مشرف کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے شناختی کارڈ ساتھ لانا لازم قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت کراچی پہنچا دی گئی

گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کر خصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، سابق صدر کے جسد خاکی کے ساتھ ان کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹا بھی کراچی پہنچے۔

واضح رہے کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے تھے، وہ دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
 

Advertisement