اسلام آباد: (دنیا نیوز) ضمنی الیکشن میں حلقہ این اے 54 سے اسد عمر کو پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار نامزد کر دیا گیا۔
اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بجائے اب مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کو امیدوار مقرر کیا گیا ہے، اسد عمر نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نازک وقت سے نہیں، تاریخ ساز وقت سے گزر رہا ہے: اسد عمر
واضح رہے اسد عمر نے 2018ء کے الیکشن میں بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑا تھا اور انہوں نے بھاری مارجن سے ووٹ حاصل کر کے اپنے مسلم لیگ (ن) کے حریف انجم عقیل خان کو شکست دی تھی۔
قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں 16 مارچ کو ضمنی الیکشن ہو گا جس میں ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں، یہ سیٹیں تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہوئیں تھیں۔