لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے شرکاء کو خود کو لاحق جان کے خطرات سے آگاہ کیا۔
سابق وزیر اعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اس مقصد کیلئے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے 2 لوگوں کو ٹاسک دے دیا گیا، مجھے قتل کرنے کیلئے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے، میرے پاس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو واپس لانے کیلئے مجھے نااہل کروایا جا رہا ہے: عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے، 3 شوٹرز کے ذریعے حملہ کروا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی نے تفتیش کر کے 3 حملہ آوروں کی رپورٹ دی ہے۔