ضمنی الیکشن کیلئے مزید 3 حلقوں سے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

Published On 07 February,2023 07:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ضمنی الیکشن کیلئے مزید 3 حلقوں سے پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

کراچی کے حلقہ این اے 254 سے ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، کوئٹہ کے حلقہ این اے 265 میں 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

پی کے میپ کی طرف سے محمود خان اچکزئی، ذاکر حسین کاسی، پیپلز پارٹی کی طرف سے علی مدد جتک اور ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی طرف سے محمد رضا نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن، این اے 54 سے اسد عمر تحریک انصاف کے امیدوار نامزد

مری کے حلقہ این اے 57 سے تحریک انصاف کی طرف سے سابق ایم این اے صداقت علی عباسی، مسلم لیگ (ن) کے بلال یامین اور راجہ طارق عظیم نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔