اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے چیمبر سے پاکستان تحریک انصاف کے تمام سینیٹرز کو آگاہ کر دیا گیا۔
واضح رہے پارلیمنٹ کے کل ہونے والے مشترکہ اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے مذمتی قرارداد پیش کریں گے۔