پشاور: (دنیا نیوز) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امداد اللہ بوسال نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں ضمنی اور عام انتخابات کے لیے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
نئے تعینات چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امداد اللہ بوسال کے زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں امن و امان کے قیام اور ضمنی و عام انتخابات کے لئے تیاری زیر غور لائی گئی، انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں آٹے اور فرٹیلائزر کی حکومتی نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے، امن و امان کے لئے انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں۔
نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امداد اللہ بوسال کی زیرصدارت اجلاس
— Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa (@CSKPOfficial) February 8, 2023
اجلاس میں امن وامان، آٹے، فرٹیلائزر کی دستیابی، اور ضمنی اور عام انتخابات کے لئے تیاری زیر غور لائی گئی۔
انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اجلاس میں شریک pic.twitter.com/nXIHd9IJjZ
امداد اللہ بوسال نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے فرائض ایمانداری اور غیر جانبداری کے ساتھ سر انجام دیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے نگران حکومت کے لئے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ماہ رمضان سے قبل اپنی تیاریاں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔