خیبرپختونخوا کی مختلف سیاسی شخصیات سے سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ

Published On 07 February,2023 05:32 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی مختلف سیاسی شخصیات سے پولیس گارڈز واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ نے اس حوالے سے پولیس حکام کو فہرستیں تیار کر کے سی پی او کو بھجوانے کی ہدایت جاری کر دی، آئی جی نے کہا دہشت گردوں سے پولیس کا بدلہ ہر قیمت پر لیں گے۔

واضح رہے 24 جنوری کو نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کی زیر صدارت اجلاس میں سابق عوامی نمائندوں، بیورو کریٹس اور دیگر شخصیات کی سکیورٹی کیلئے گارڈز کی تعیناتی کے معاملے پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے ان شخصیات کے ساتھ غیر ضروری طور پر تعینات اضافی اہلکاروں کو واپس بلانے کی تجویز دیتے ہوئے نئی پالیسی بنانے کیلئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔