خیبرپختونخوا پولیس نے ٹانک کے تھانہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

Published On 05 February,2023 11:44 pm

ٹانک: (دنیا نیوز) پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے تھانہ جنڈولہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

پیر تنگی پولیس پوسٹ پر پولیس نے حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، دس منٹ سے زائد فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، علاقے کے لوگ بھی پولیس کی مدد کو پہنچ گئے۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعے کے بعد فون کر کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی، انہوں نے کہا صوبہ خیبر پختونخوا میں ریڈ الرٹ ہے، دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنا ثبوت ہے کہ پولیس مستعد اور بیدار ہے۔