کوہاٹ میں المناک حادثہ، ٹرالر کی مسافر کوچ کو ٹکر، 17 افراد جاں بحق

Published On 02 February,2023 09:58 pm

کوہاٹ: (دنیا نیوز) تیزرفتار مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے دو بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

المناک حادثہ کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرٹنل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر مسافر کوچ پر چڑھ گیا، حادثے میں 12 مسافر موقع پر دم توڑ گئے، 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 زخمی دوران علاج چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، جو مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گیا، مسافر گاڑی لکی مروت سے پشاور جارہی تھی ۔

Advertisement