بہاولنگر روڈ پر آئل ٹینکر الٹ گیا، امدادی کارروائیاں جاری

Published On 01 February,2023 09:41 pm

چشتیاں: (دنیا نیوز) بہاولنگر روڈ پر چشتیاں کے علاقہ چک عبداللہ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، متعلقہ اداروں کی طرف سے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر میں 15 ہزار لٹر پٹرول بتایا جا رہا ہے، حادثہ میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement