اوکاڑہ: ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 31 January,2023 11:29 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ فیصل آباد روڈ پر ینگ پور کے قریب جھکڑ چوک میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی، مسافر وین اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون اور 3 مرد شامل ہیں۔
 

Advertisement