اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوہاٹ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر ہونیوالے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی خبر سن کر صدمے میں ہوں ، متعلقہ حکام حادثے کے اسباب معلوم کریں، حادثات کی روک تھام کے لئے اقدام کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں المناک حادثہ، ٹرالر کی مسافر کوچ کو ٹکر، 17 افراد جاں بحق
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں ، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔