اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں آئی جی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس صوبہ میں انتخابات کے لیے تیار ہے۔
انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے اجلاس میں آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری اورچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امداد اللہ بوصال شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ پولیس صوبے میں انتخابات کے انعقاد کے لئے تیار ہے، آئی جی کے پی نے انتخابات کے لئے فورسز کی تعیناتی کا پلان پیش کیا۔
آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ اکا دکا دہشت گردی کے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، انتخابات کی تاریخ دینا گورنر کا اختیار ہے، ہم معاونت کریں گے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری الیکشن کمیشن کے لاء ونگ نے انتخابات سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی۔