اسلام آباد : (دنیانیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قوم میں نفرت، بدتہذیبی ، تقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کے خلاف زہر اُگل رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہداءکے خلاف غلیظ مہم چلانے والا، ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ ’بلیک میل‘ نہیں ہوں گا، وہ ملک کو اکھٹا کرے گا؟
قوم میں نفرت،بدتہذیبی، تقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے .ہارے ہوئے نالائق نااہل گھڑی چور،کرپٹ بہروپیے کی کسی کو فکر نہیں .بکتر بند زمان پارک خواتین اور بچوں کے حسار سے نکلیں. عمران خان اداروں کے خلاف اپنے جھوٹے بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 9, 2023
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہارے ہوئے نالائق نااہل گھڑی چور،کرپٹ بہروپیئے کی کسی کو فکر نہیں ، بکتر بند زمان پارک خواتین اور بچوں کے حصار سے نکلیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان اداروں کے خلاف اپنے جھوٹے بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔