ضمنی الیکشن، پنجاب سے پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کے نام سامنے آگئے

Published On 09 February,2023 10:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کیلئے 7 امیدواروں کی دوسری لسٹ جاری کر دی۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کی جانب سے 7 امیدواروں کے ناموں کی سفارشات پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کو بھجوائی گئیں۔

این اے 135 لاہور میں امجد جٹ، این اے 93 خوشاب میں ملک علی اعوان، این اے 96 میانوالی میں عبدالعزیز خان، این اے 109 فیصل آباد میں نجف وڑائچ، این اے 70 گجرات سے قمر زمان کائرہ کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی گئی۔

این اے 107 فیصل آباد سے ارشد جٹ، راولپنڈی سے زمرد خان کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی گئی ہے، این اے 87 حافظ آباد سے تاحال کسی کا نام فائنل نہیں ہوسکا، پارٹی ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔