قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کرکے خوشی ہوئی، بلاول بھٹو زرداری

Published On 03 February,2023 10:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اردن کی ملکہ رانیہ کے ساتھ قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کر کے خوشی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اردن کی ملکہ رانیہ کے ساتھ بین الاقوامی ظہرانے میں بات کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری والدہ شہید بینظیر بھٹو کو عزت بخشنے پر منتظمین کا مشکور ہوں، وزیر خارجہ نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بارے میں بھی بات کی اور ضرورت کی اس گھڑی میں آگے آنے اور پاکستان کی مدد کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں ہونے والا قومی دعائیہ ناشتہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب ہے جو 1953 سے ہر سال منعقد ہوتی ہے، اس سال کے ناشتے میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے بھی شرکت کی۔